قومی خبریں

ہوائی اڈے کے حوالے سے کینیا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا: اڈانی گروپ کا بیان

اڈانی گروپ کی طرف سے ایک بڑا بیان سامنے آیا ہےجس میں اڈانی گروپ نے کہا کہ اس نے کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کینیا نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کے ساتھ دو معاہدے منسوخ کرنے کی بات کہی ہے ۔ اس حوالے سے کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ادھر اڈانی گروپ کی طرف سے ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ اڈانی گروپ نے کہا کہ اس نے کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی، کینیا میں 30 سال کے لیے بجلی کی ترسیلی لائنوں کی تعمیر اور چلانے کے لیے گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں، اڈانی گروپ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ سیبی کے قوانین کے تحت نہیں آتا، اس لیےمنسوخی سے متعلق  کسی قسم کا انکشاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Published: undefined

یہ ردعمل سٹاک ایکسچینج کی طرف سے ایک نوٹس بھیجے جانے کے بعد آیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے معاہدے کے اس عمل کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت اڈانی گروپ کو کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا کنٹرول دیا جانا تھا ۔

Published: undefined

اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ایک فائلنگ میں کہا ہے کہ اس سال اگست میں اس نے ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کرنے، جدید بنانے اور ان کا انتظام کرنے کے مقصد کے ساتھ کینیا میں ایک ا سٹیپ ڈاؤن ذیلی کمپنی قائم کی تھی۔ کمپنی نے کہا، "آج تک، نہ تو کمپنی اور نہ ہی اس کے ماتحت اداروں نے کینیا میں ہوائی اڈے کا کوئی منصوبہ حاصل کیا ہے اور نہ ہی کینیا کے کسی ہوائی اڈے سے متعلق کوئی  قطعی معاہدہ کیا ہے۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ تمام مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں میں پاور ٹرانسمیشن اور ہوائی اڈے کی توسیع جیسے بڑے منصوبے شامل تھے۔ کینیا کی حکومت نے اڈانی گروپ کے ساتھ 700 ملین ڈالر کا پاور ٹرانسمیشن معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ ملک میں بجلی کی ترسیل کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنانے سے متعلق تھا۔ مزید برآں، اڈانی گروپ کی ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے 1.8 بلین ڈالر کی تجویز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

کینیا کے صدر روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ دو بڑے مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ میں اڈانی گروپ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد لیا گیا ہے۔ صدر روٹو نے کہا کہ انہوں نے کینیا کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول اڈانی گروپ کے حوالے کرنے کے عمل کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined