مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کا سلسلہ کانگریس کے ذریعہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ حملہ ایک ویڈیو کے ذریعہ کیا گیا ہے جس میں اڈانی اور چین کے درمیان گہرے رشتوں کو ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں گوتم اڈانی کو ’دیش دروہی‘ (غدارِ وطن) بھی ٹھہرایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اڈانی اور چین کے رشتے بہت گہرے ہیں۔ کرونولوجی سمجھیے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس نے اس ویڈیو میں بزنس مین گوتم اڈانی اور چین کے درمیان رشتوں کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویڈیو اَپلوڈ ہونے کے محض ڈھائی گھنٹے کے اند رہی اس 1 منٹ 9 سیکنڈ کی ویڈیو پر 1 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ویوز آ چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، اس ویڈیو کو تقریباً 2.25 ہزار لوگ ری ٹوئٹ بھی کر چکے ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو کے آغاز میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اڈانی اور چین کے درمیان بہت گہرے رشتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر یقیناً کئی لوگ حیران رہ جائیں گے۔ ویڈیو میں ایک چارٹ کی مدد سے یکے بعد دیگرے اڈانی اور چین کے درمیان موجود رشتوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک چینی کمپنی ہے جس کا نام ہے پی ایم سی، اس کمپنی کے مالک مارس چانگ ہیں۔ مارس ایک چینی کاروباری چانگ چنگ لنگ کے بیٹے ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چانگ چنگ لنگ دراصل اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کے دوست ہیں اور ان کے پارٹنر ہیں۔ چانگ چنگ لنگ اور ونود اڈانی 2005 میں سنگاپور میں ایک ساتھ ایک ہی پتہ پر رہتے تھے۔ چینی کمپنی پی ایم سی کا دفتر اڈانی کی کمپنی کے پتہ پر ہی رجسٹرڈ ہے۔ ویڈیو کے مطابق چینی کمپنی پی ایم سی نے 2006 سے 2012 کے درمیان انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لیے اڈانی گروپ کا ای میل استعمال کیا ہے۔ کانگریس نے ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک چینی کمپنی اور چینی شخص اڈانی کے ساتھ مل کر ملک کے ضروری پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان کی قومی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اڈانی دشمن ملک کے ساتھ مل کر جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ملک سے غداری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز