مظفر پور: بہار میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسیفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) کا قہر لگاتار جاری ہے اور اب تک اس مہلک بیماری سے 63 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ مظفر پور کے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں 9 میں سے 5 بچوں کی حالت نازک ہے اور سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور کے ان دونوں اسپتالوں میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔
Published: undefined
سیلیش پرساد سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے دیہی علاقوںمیں لاؤڈ اسپیکر کے توسط سے جہاں تشہیر کی جارہی ہے وہیں گھر۔ گھر جاکر احتیاط برتنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک گھر تک او آر ایس کے پیکٹ کی تقسیم بھی کی جارہی ہے۔
Published: undefined
لوگوں میں اس بیماری سے بیداری کے لئے الگ سے کئی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ جن میں آشا کارکنان اور آنگن باڑی سیوکاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اراکین کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیاہے کہ گھر ۔ گھر او آر ایس کے پیکٹ پہنچائیں جائیں ۔ اس کام میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز