نئی دہلی: وزارت اقلیتی امور (حکومت ہند) کی جانب سے تشکیل شدہ حج پالیسی 2018-2022 کی مدت نفاذ کے اختتام کے بعد وزارت اب نئی حج پالیسی 2023-2027 کی تشکیل کا مرحلہ شروع کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ریاستی سطح پر منعقد ہونے والی ایک پیشگی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں کیا گیا۔
Published: undefined
اس میٹنگ کی صدارت حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے۔ پی۔ عبداللہ کٹی نے کی۔ پروگرام کے انتظامات و نظامت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے کی۔ اس میٹنگ میں مرکزی جمیعت اہل حدیث کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری ملک معتصم خان، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق ممبر سید شاداب حسین رضوی اشرفی، مولانا مفتی شمیم احمد قاسمی، مفتی منظر محسن، جناب مفتی نثار احمد، مولانا عبدالسبحان، محمد طارق، امان اللہ خان، حاجی محمد ادریس خان، حاجی محمد ظہور، اسعد میاں، صدرالدین سیفی، محمد شاہد گنگوہی کے علاوہ حج 2022 کے تمام ڈسٹرک ٹرینرس، خادم الحجاج اور سماج کے معزز حضرات موجود تھے۔
Published: undefined
جو اہم تجویزات جو پیش کی گئیں ان میں کہا گیا کہ عازمین حج کے لیے مفصل مددگار چارٹ ہونا چاہیے، مکہ مدینہ کے ہوٹلوں اور بلڈنگوں میں پردے کا مناسب نظم ہونا چاہیے، ایام حج میں مہیا کردہ غذا و لگیج اخراجات میں تخفیف ہونی چاہیے، منیٰ میں کھانے کے معیار کو بہتر بنایا جائے، منیٰ سے عازمین کو رات میں ہی عرفات کے لیے روانہ کر دیا جاتا ہے جبکہ مسنون یہ ہے کہ فجر کے بعد نکلا جائے، اگر بہتر منصوبہ بندی کی جائے تو اس کو بہتر کیا جا سکتا ہے، گزشتہ سال حج کافی مہنگا رہا حج 2023 کے اخراجات کو تخفیف کی جائے، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کا کوٹہ بڑھایا جائے، ایک خادم الحجاج کو تین بار سے زیادہ نہ بھیجا جائے، ہر 100عازمین کے ساتھ ایک عالم کو بھیجا جائے۔
Published: undefined
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جاوید عالم خان نے کہا کہ انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین، ایگزیکٹو آفیسر، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر یا کسی سینئر آفیسر کو ہر سال بھیجا جائے، دہلی امبارکیشن پوائنٹ ایک بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اس کے تمام انتظام و انصرام دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کو دیئے جائیں جس میں حج کمیٹی آف انڈیا یا کسی اور ایجنسی کی مداخلت نہ ہو، اسٹیٹ حج کمیٹیوں کے ایگزیکٹو آفیسر اور کمیٹی کو اخراجات کرنے کی طاقت میں اضافہ کیا جائے، صدرالدین سیفی اتم نگر والے نے کہا کہ حج اخراجات کو جی ایس ٹی سے مکمل مستثنیٰ کیا جائے۔
Published: undefined
سبھی مدعوین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نئی حج پالیسی کے لیے اپنی تجویزات پیش کیں۔ جس پر سبھی شرکاء نے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے تمام اصلاحات و تجویزات کو بغور سنا اور کہا میں پوری کوشش کروں گا کہ ان پر عمل در آمد کرایا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined