نئی دہلی: سدھو موسی والا قتل کیس میں اب بیرونی ممالک میں بھی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھانجے سچن بشنوئی کو آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سچن بشنوئی لارنس کے گینگ کو بیرون ملک سے چلاتا ہے۔ تفتیشی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ سچن نے سدھو موسی والا کے قتل میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ جانچ ایجنسی سچن کو قتل کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیتی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دوست سندیپ عرف کیکڑا نے سچن کے کہنے پر ہی سدھو موسی والا کی ریکی کی تھی۔ واقعہ کے دن کیکڑا سدھو موسی والا کا مداح بن کر ان کے گھر پہنچا تھا۔ کیکڑے نے موسی والا کے ساتھ باہر سیلفی لی تھی اور کافی دیر تک وہاں موجود رہا۔ جیسے ہی موسی والا باہر آئے کیکڑے نے پھر سے تمام معلومات حملہ آوروں کو دی، جس کے بعد شوٹروں نے موس والا کو گھیرے میں لینے کا منصوبہ بنایا اور موقع ملتے ہی فائرنگ کر دی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ کینیڈا میں بیٹھا گولڈی برار بتایا جاتا ہے۔ گولڈی بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ہے، جو اس وقت جیل میں قید ہے۔ انہوں نے یہ قتل اپنے دوست وکی مڈوکھیڑا کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کیا تھا۔ یاد رہے کہ سدھو موسی والا کا قتل 29 مئی کو کیا گیا تھا۔ انہیں سرعام گولیوں سے چھلنی کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ گولڈی برار نے لارنس بشنوئی کے ساتھ مل کر موسی والا کے قتل کی مکمل منصوبہ بندی کی اور پھر اپنے شوٹرز کے ذریعے اس قتل کو انجام دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز