بہار میں اس سال فضائی آلودگی کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوئے ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ماحولیات کو آلودہ کرنے والوں پر سخت کارروائی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ پٹنہ، مظفر پور اور گیا کو چھوڑ کر 25 اضلاع میں یہ ایکشن پلان نافذ ہوگا۔ تفصیلی ایکشن پلان آئندہ سال مئی میں نافذ کیا جائے گا۔
Published: undefined
بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ریاست کے ایسے شہروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جہاں 100 سے زائد اے کیو آئی ہے، ان شہروں کا ڈاٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ دراسل ماحولیات سے متعلق قوانین کو نافذ کرنے کے لیے ایک سال کا ڈاٹا ضروری ہے۔
Published: undefined
بورڈ کے سربراہ پروفیسر اشوک گھوش نے بتایا کہ 25 نومبر کو چیف سکریٹری کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مختلف شہروں میں آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح کو دیکھتے ہوئے متعلق ضلع مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تیار ایکشن پلان کے مطابق 300 سے 400 اے کیو آئی والے شہروں میں ٹرک کے داخلے پر روک، پارکنگ فیس میں اضافہ، ڈیزل سیٹ پر روک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حاصل ڈاٹا کی بنیاد پر کارروائی کا منصوبہ ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو پیک آور اور آف آور میں پریشر ریگولیٹ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined