دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار (19 مئی) کو عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو یکے بعد دیگرے جیل میں ڈالنے کے خلاف بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کے لیڈروں کے خلاف مشن جھاڑو کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ بی جے پی آپریشن جھاڑو چلا رہی ہے۔ جو کچھ بھی ہو رہا ہے پی ایم مودی کروا رہے ہیں۔ انتخابات کے بعد عآپ کے بینک اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں گے۔ پی ایم نے عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی دفتر جاتے ہوئے روکے جانے پر عآپ کے لیڈران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ہم آج یہاں کیوں جمع ہوئے ہیں۔ پی ایم نے عام آدمی پارٹی کو کچلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے آپریشن جھاڈو شروع کیا ہے۔ ہمارے اور ان کے مشترکہ جاننے والوں نے ہم کو بتایا کہ جب ہم پی ایم سے ملے تو انہوں نے ملتے ہی عآپ کے بارے میں بات کی۔ پی ایم نے کہا کہ عام آدمی پارٹی والے بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
Published: undefined
سی ایم کیجریوال نے کہا کہ آنے والے وقت میں عام آدمی پارٹی کئی ریاستوں میں بی جے پی کے لیے چیلنج بن سکتی ہے اس لیے پی ایم کا ماننا ہے اور وہ کہتے بھی ہیں کہ اس پارٹی کو فوراً ختم کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن جھاڈو کے تحت عام آدمی پارٹی کے بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا جائے گا اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بینک اکاؤنٹس ضبط کر لیے جائیں گے۔ ای ڈی نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا جائےگا اور پارٹی دفتر خالی کرایا جائے گا۔ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح وہ عام آدمی پارٹی کو تباہ کر دیں گے۔ میں کہنا چاہتا ہوں یہ 140 کروڑ لوگوں کے خوابوں کی پارٹی ہے۔ 75 سالوں میں ملک کے عوام نے ایسا کام نہیں دیکھا تھا جیسا کہ ہم کرتے ہیں۔ حکومت بھی اتنی ایمانداری سے چل سکتی ہے۔ ہماری پارٹی کا نظریہ ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارٹی لیڈروں کو گرفتار کرکے جیل کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت اور بی جے پی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ خود اور آپ کے لیڈر اور کارکن بی جے پی ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کریں۔ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ بی جے پی کے لوگ ایک کے بعد ایک آپ لیڈروں کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی ایکسائز کیس میں ستیندر جین، منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کو گرفتار کیا۔ اس کے بعد مجھے ای ڈی نے گرفتار کر کے تہاڑ جیل بھیج دیا۔ اب انہوں نے میرے سابق پی اے ویبھو کمار کو جیل بھیج دیا ہے۔ آنے والے دنوں میں وہ راگھو چڈھا، آتشی اور سوربھ بھردواج کو جیل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کہ انہوں نے دہلی کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کیں؟ عوام کو مفت بجلی اور پینے کے پانی کی سہولتیں فراہم کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز