الہ آباد: اومیش پال قتل کیس میں نام آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عتیق احمد کے خلاف تیزی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ عتیق احمد کو گجرات جیل سے پیشی کے لیے الہ آباد لایا گیا تھا۔ ادھر، عتیق احمد کے یوپی میں داخل ہوتے ہی ای ڈی نے ان کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ الہ آباد میں ای ڈی نے عتیق کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا ہے۔
Published: undefined
عتیق احمد بدھ کی صبح جھانسی کے راستے یوپی میں داخل ہوا۔ اس انٹری سے قبل ہی مافیا کے اڈوں پر بھرپور کارروائی شروع ہو گئی۔ خبر لکھے جانے تک الہ آباد میں عتیق احمد کے ٹھکانوں پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔ الہ آباد میں عتیق اور اس کے نصف درجن سے زیادہ قریبی دوستوں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عتیق احمد نے غیرقانونی دھندوں کے ذریعے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ دولت جمع کی ہے۔
Published: undefined
ای ڈی نے کارروائی کے دوران پہلے ہی مخصوص مقامات پر چھاپے مارنا شروع کر دیے۔ ای ڈی نے عتیق کی 150 کروڑ سے زیادہ کی جائیدادوں کی نشاندہی کرکے کارروائی تیز کر دی ہے اور املاک کو ضبط کیا جا سکتا ہے۔ ای ڈی کے جوائنٹ ڈائریکٹر جتیندر کمار سنگھ بھی کارروائی کے دوران الہ آباد پہنچ گئے ہیں۔ یہ سارا آپریشن جوائنٹ ڈائریکٹر کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دوسری طرف، بدھ کو الہ آباد کی سی جی ایم کورٹ میں اومیش پال قتل کیس کی سماعت ہوگی۔ اس مقدمے میں عتیق احمد کے بھائی اشرف احمد کی اہلیہ زینب فاطمہ کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں عتیق احمد اور اشرف احمد کو پروڈکشن کے لیے الہ آباد لایا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کیس میں عتیق احمد کی بیوی اور بیٹا بھی ملزم ہیں جو تاحال مفرور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined