پرتاپ گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکز و صوبہ کی حکومت اب اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام میں اپنی ابتر شبیہ و انتخاب کو دیکھتے ہوئے عوام میں اپنی مبینہ حصولیابی کو اخباروں میں اشتہار دے کر شمار کرا رہی ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ان کی حصولیابی ہمیشہ سے فسطائیت پر مبنی رہی ہے جس کے سہارے وہ انتخاب میں اپنی کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ کمزور اپوزیشن کے سبب بی جے پی کی تاناشاہی عروج پر ہے وہ جمہوریت و آئین کے برعکس اپنی مرضی سے آر ایس ایس کے اشارے پر ملک کو ایسے موڑ پر کھڑا کر دیا ہے، جہاں جمہوریت مجروح ہو رہی۔ انتخاب کے خوف سے زرعی قانون کی واپسی و کسانوں کے دیگر مطالبات پر حکومت کی رضامندی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انتخاب کے سبب مطالبات کو ماننے کے لئے مجبور کر دیا۔
Published: undefined
بی جے پی کے پاس عوام میں اپنی ابتر شبیہ کو درست کرنے، مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ عوام کو اب معلوم ہو چکا ہے کہ یہ جھوٹ پر مبنی ایجنڈے والی حکومت ہے، ان کے پاس ملک کی ترقی و عالمی سطح پر ملک کو آگے قطار میں کھڑا کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہونے کے سبب آج ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے۔ حکومت ملک کے سنہرے مستقبل کے برعکس صرف اپنے سنہرے مستقبل کے لئے فکرمند ہے۔ حکومت انتخاب کو دیکھتے ہوئے اعلان پر اعلان کر رہی ہے، پر زمین پر کہیں اعلان کا اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی اب انتخاب میں اپنی کامیابی کے لئے اپنی حامی ذیلی تنظیموں کے ذریعہ متھرا و کاشی کا معاملہ اٹھا کر پھر ایک مرتبہ انتخابی پولرائزیشن کے لئے کوشاں ہے، پر عوام منہگائی اور بے روزگاری سے اتنا پریشان ہو چکی ہے کہ اب اس کے سامنے فسطائیت کا کارڈ چلنے والا نہیں ہے، عوام اب گمراہ ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا وقت اب ختم ہو چکا ہے، عوام کو ترقی و امن چاہیے جو صرف پیس پارٹی دے سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined