نئی دہلی: دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ خصوصی سیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گورجوت سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے الزام میں وہ مفرور تھا۔ گرجوت کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اسی سال 26 جنوری کو کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔ اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا اوراس کیس میں گورجوت سنگھ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined