چنڈی گڑھ: ہریانہ کانگریس نے آج ہریانہ پبلک سروس کمیشن (ایچ پی ایس سی) کی جانب سے 10 نئے عہدوں کی بھرتی کے لیے ڈاکومنٹ ویرفیکیشن شیڈول جاری کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ بھرتی گھپلے کے ملزمان کو وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر حکومت نے حمایت اور تحفظ حاصل ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی ریاستی صدر کماری شیلجا اور میڈیا انچارج رندیپ سرجے والا نے یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں الزام لگایا کہ 17 نومبر کو ’نوکری گھپلہ‘ کا انکشاف ہوا تھا اور اس کے ایک ماہ بعد یہ واضح ہوگیا تھا کہ ملزمین کو حمایت اور تحفظ حاصل تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کھٹر حکومت مجرموں کو جانچ کے دائرے سے باہر رکھنے کے لیے ’آپریشن ایئر لفٹ‘ چلا رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈروں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن عہدوں کے لیے ڈاکومنٹ ویریفیکشن کا شیڈول کل جاری کیا گیا ہے، ان کے لئے 14 ستمبر 2021 کو ایچ پی ایس سی لی تھی اور ان امتحانات میں رازداری سمیت سب چیزوں کے کرنے والے انیل ناگر تھے، جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اور کمیشن سے برخاست بھی کیا گیا۔ کانگریس لیڈروں نے سوال کیا ہے کہ کیا ان کی برطرفی کے 6 دسمبر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انیل ناگر کی نگرانی میں رکھی گئی بھرتیوں کے ریکارڈ کی کوئی جوازیت نہیں ہے۔ اس کے باوجود ان کی نگرانی میں کل 14 ستمبر کو 10 آسامیوں کے پیپروں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایچ پی سی ایس ای نے کیسے جاری کیا؟ اور یہ الزام لگایا گیا ہے کہ صاف ظاہر ہے کہ اب سارا معاملہ رفع دفع کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا
تصویر: پریس ریلیز