قومی خبریں

عصمت دری کے ملزم بھگوڑے سوامی نتیانند نے بنایا 'ریزرو بینک آف کیلاسا'!

سوامی نتیانند نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ گنیش چترتھی کے موقع پر یعنی آئندہ 22 اگست کو کیلاسا کی کرنسی لانچ کریں گے۔ اس سے متعلق سبھی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

تصویر نتیانند ڈاٹ او آر جی
تصویر نتیانند ڈاٹ او آر جی 

ایکواڈور کے قریب واقع ایک جزیرہ پر مبینہ طور پر 'کیلاسا' نامی ملک بسانے والے سوامی نتیا نند نے 'ریزرو بینک آف کیلاسا' بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ عصمت دری کے ملزم اور بھگوڑے سوامی نتیانند نے اس بات کا انکشاف جاری کردہ ایک ویڈیو میں کیا ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ بہت جلد وہ ایک کرنسی بھی لانچ کریں گے۔ سوامی نتیانند کا دعویٰ ہے کہ یہ سب کچھ وہ قانون کے تحت کر رہے ہیں اور بینک قائم کرنے سے لے کر کرنسی لانچنگ تک سبھی ضروری ضابطوں کو پورا کیا گیا ہے۔

Published: 19 Aug 2020, 6:56 PM IST

ہندوستان میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے الزام کا سامنا کر رہے سوامی نتیانند نے ویڈیو میں کہا ہے کہ کرنسی کی لانچنگ وہ گنیش چترتھی کے موقع پر یعنی آئندہ 22 اگست کو کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سے متعلق سبھی قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کیلاسا کے اکونومی سسٹم کو بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

Published: 19 Aug 2020, 6:56 PM IST

قابل ذکر ہے کہ 2019 میں کیلاسا نامی ملک بنانے والے سوامی نتیانند نے اس ملک کا ایک الگ جھنڈا بھی تیار کر لیا ہے اور اس کا الگ آئین بھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان سے فرار ہونے کے بعد نتیانند نے کیلاسا میں ہی پناہ لی ہوئی ہے اور وہاں کا پاسپورٹ بھی تیار کر لیا ہے۔ ہندوستان میں نتیانند کے خلاف قانونی کارروائی چل رہی ہے اور ایک بھی سماعت میں اس نے حاضری نہیں دی ہے۔

Published: 19 Aug 2020, 6:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2020, 6:56 PM IST