نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں ایک طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ این ٹی اے کی طرف سے منعقد کرائے جا رہے سی یو ای ٹی پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان میں اسے حجاب پہن کر امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ طالب علم کی جانب سے این ٹی اے کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق این ٹی اے نے مذہبی لباس پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی ہے، تاہم کسی خاص مذہب کا لباس پہنے کی صورت میں مرکز پر جلد پہنچنے کی ہدایت ضرور دی گئی ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ہے تاکہ جانچ پڑتال عمل بروقت مکمل ہو سکے۔
دراصل، دہلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین ایوننگ کالج میں بی اے پروگرام کی طالبہ نے سوشیالوجی میں پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی۔ دو دن پہلے اس کا امتحان تھا۔ اسے سریتا وہار میٹرو اسٹیشن کے قریب آئیون ڈیجیٹل زون آئی ڈی زیڈ-2 متھرا روڈ پر مرکز دیا گیا تھا۔
Published: undefined
طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ وقت پر سنٹر پہنچ گئی تھی، جہاں خاتون سیکورٹی عملے نے اس سے حجاب اتارنے کو کہا۔ اس نے اپنا حجاب اتارا اور اپنا معائنہ کروایا۔ الزام ہے کہ جب اس نے دوبارہ حجاب پہن کر اندر جانا چاہا تو عملے نے اسے اندر جانے سے روک دیا۔
طالبہ نے اپنے والدین کو فون کیا اور اس کے بقول اس کے والدین کافی خوفزدہ تھے، جنہوں نے اس سے کہا کہ وہ امتحان سے واپس لوٹ آئے۔ وہ اکیلی تھی اور خود اس قدر ڈر گئی کہ گھر واپس آ گئی۔ اس کے بعد اس نے شکایت میل کے ذریعے بھیجی۔ طالبہ نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز