قومی خبریں

اقتصادی سروے پیش، 24-2023 میں جی ڈی پی 6 سے 6.8 فیصد کے درمیان رہے گی!

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے مالی سال 23-2022 کا اقتصادی سروے پیش کیا۔

<div class="paragraphs"><p>نرملا سیتا رمن، تصویر بشکریہ سنسد ٹی وی</p></div>

نرملا سیتا رمن، تصویر بشکریہ سنسد ٹی وی

 

مرکزی بجٹ 24-2023 سے ایک دن قبل، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج اقتصادی سروے 23-2022 یعنی ہندوستانی معیشت کا رپورٹ کارڈ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اقتصادی سروے 23-2022 کے مطابق اگلے مالی سال کے لئے ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 سے 6.8 فیصد ہے۔

Published: undefined

اقتصادی سروے میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال 23-2022 میں اقتصادی ترقی کی شرح 7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ پچھلے سال، جب 22-2021 کے لیے اقتصادی سروے کی رپورٹ پیش کی گئی تھی، تو 23-2022 میں ہندوستانی معیشت کے 8 سے 8.5 فیصد کی شرح سے ترقی کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ اور عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ سال ظاہر کیے گئے اندازوں سے کم ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب اقتصادی سروے 2023 پر چیف اکنامک ایڈوائزر ڈاکٹر وی اننت ناگیشورن نے کہا کہ ’’آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.1 فیصد اور 25-2024 میں 6.8 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔‘‘

Published: undefined

اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دوران ہونے والے نقصان کی تلافی کی گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے زراعت پر کم سے کم اثر دیکھا گیا ہے۔ مہنگائی کی بلند شرح سے نجی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے۔ تاہم دو سال کورونا کی وجہ سے مشکل تھے اور کورونا کے ساتھ مہنگائی نے پالیسیوں کو متاثر کیا ہے۔ سپلائی چین نے مہنگائی کے بحران میں اضافہ کیا اور حکومت نے انفراسٹرکچر پر اخراجات میں اضافہ کر دیا۔ کورونا کا سب سے زیادہ اثر سروس سیکٹر پر دیکھا گیا ہے۔

Published: undefined

اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ایک بار جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ، وبائی امراض اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے جھٹکے سے نجات مل جائے گی تو پھر ہندوستانی معیشت تیز رفتاری سے ترقی کرے گی۔ سروے کے مطابق ہندوستانی معیشت کا آؤٹ لک کورونا سے پہلے بہتر ہے اور آنے والے سالوں میں معیشت اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ ترقی کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined