کورونا کے نئے معاملوں میں مستقل اضافہ جاری ہے اور مہاراشٹر میں یہ اضافہ سب سے زیادہ ہے۔اس اضافہ کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے کچھ سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ویسے تو مہاراشٹر کے کئی حصوں میں مکمل اور کچھ میں جزوی لاک ڈاؤن پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے لیکن اب حکومت نے نئی گائڈ لائنس یعنی رہنما ہدایات جاری کی ہیں ۔
Published: undefined
نئی گائڈ لائنس کے مطابق اب مہاراشٹر کے ہوٹلوں، ریستورانوں اور سنیما گھروں میں موجود کیپیسٹی کی 50 فیصد کیپیسٹی ہی استعمال کی جا سکتی ہے ۔ مہاراشٹر کے تمام سنیما گھروں میں ماسک پہننے لازمی ہوں گے اور سماجی دوری بنا کر رکھنی ہوگی۔ سنیما گھروں ، ہوٹل اور ریستورانوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سینیٹائزر کا انتظام کریں ۔ واضح رہے اس کے ساتھ حکومت نے سماجی تقریبات جس میں شادیاں بھی شامل ہیں اس میں صرف 50 لوگوں کی شرکت کی اجازت ہو گی۔ اب تدفین میں بھی صرف 20 لوگوں کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 15,051 کورونا کے نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب10,671 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی بھی مل گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کل مہاراشٹر میں کورونا سے 48 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
ریاست گجرات میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وہاں بھی حکومت نے کچھ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ احمد آباد سمیت گجرات کے کئی علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ ادھر ملک کی راجدھانی دہلی میں چار دن بعد نئے معاملوں کی تعداد چار سو سے کم رہی اور کل یہ تعداد 368 رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز