بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور سے ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ فیکٹری میں امونیا گیس کے اخراج سے 28 مزدور بیمار ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ گیس لیک ہونے کے سبب بیمار ہونے والے مزدوروں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو بالاسور کے ایک پران (جھینگا) پروسیسنگ پلانٹ کے یونٹ میں پیش آیا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام 4.30 بجے کے قریب پلانٹ میں گیس کا اخراج شروع ہوا اور اس کے بعد پورے یونٹ میں پھیل گیا۔ حادثے کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی اور موقع پر کہرام مچ گیا۔
Published: undefined
چیف ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جولال سین جگدیو نے بتایا کہ 28 لوگوں کو کانتاپارہ کے مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے 15 کو نازک حالت کے پیش بالاسور ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف 7 مزدوروں کو بالاسور ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے چار کی حالت نازک ہے اور تین لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined