دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ شہر کے انصاری روڈ پر علاقہ میں خستہ حال مکان گرنے سے شوہر، بیوی اور معصوم بچی جاں بحق ہو گئے۔ جس گھر میں یہ حادثہ ہوا وہ 80 سال پرانا بتایا جاتا ہے۔
Published: undefined
اس حادثے کے بعد کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹا کر تینوں کو باہر نکالا۔ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
ایس ڈی ایم صدر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ دیر رات گئے تقریباً 3 بجے انصاری روڈ پر سو سال پرانا مکان گر گیا۔ اس میں 3 افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس اور فائر بریگیڈ کے لوگوں نے لاش کو نکالا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز