قومی خبریں

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران حادثہ، 4 کارکنان کو لگا کرنٹ، راہل گاندھی نے اسپتال پہنچ کر معلوم کی خیریت

پد یاترا میں کچھ کارکنوں نے لوہے کی سلاخوں کے ساتھ پارٹی کا جھنڈا پکڑ رکھا تھا۔ جیسے ہی لوہے کی سلاخ بجلی کے تار سے ٹکرائی، انہیں کرنٹ لگ گیا۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

کرناٹک کے بیلاری میں کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران ایک حادثہ پیش آیا۔ پد یاترا میں شامل چار کارکن بجلی کے کرنٹ سے جھلس گئے۔ تمام کارکنوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پد یاترا اتوار کی صبح بیلاری سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد پیدل مارچ موکہ نامی مقام پر تک پہنچی۔ پد یاترا میں شامل کچھ کارکنان نے پارٹی کا جھنڈا اور لوہے کی سلاخیں اٹھا رکھی تھیں۔ جیسے ہی لوہے کی سلاخ بجلی کے تار سے ٹکرائی، انہیں کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کے مطابق موقع پر موجود ایمبولینس کے ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کیا۔ اس کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پد یاترا کے درمیان راہل گاندھی زخمی کارکنوں سے ملنے اسپتال پہنچے اور ان کی حالت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی، 3750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہوئی سری نگر، جموں و کشمیر میں ختم ہوگی۔ اس دوران پد یاترا 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined