یوپی میں کہرے کی دستک کے ساتھ ساتھ ہی حادثوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات کی صبح نینی تال ہائی وے پر بریلی میں بڑا حادثہ ہو گیا۔ یہاں پر کہرے کی وجہ سے ایک کے بعد ایک 12 گاڑیاں آپس میں ٹکراتی چلی گئیں۔ ٹکر کے بعد گاڑیاں ایک دوسرے پر چڑھ گئیں۔ ٹکرانے والی گاڑیوں میں ٹرک، بس، ایمبولنس، کالج بس، ٹریکٹر ٹرالی شامل ہے۔
اس حادثے میں 25 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حادثہ بھوجی پورہ تھانہ حلقہ کے نینی تال ہائی وے کے پاس جادو پور کراسنگ کے قریب تقریباً 7 بجے صبح میں پیش آیا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ بہیڑی کی طرف سے اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کو لے کر آ رہی ایس آر ایم ایس کی ایمبولنس کہرے کی وجہ سے جادو پور کے پاس ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی، اس کے بعد دیگر گاڑیاں بھی پیچھے سے ٹکراتی چلی گئیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ ایمبولنس بُری طرح سے ٹوٹ پھوٹ گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جام کھلوایا اور گاڑیوں کو سائڈ کرکے آگے کا کام شروع کر دیا۔
Published: undefined
حادثے میں زخمی ہوئے 25 لوگوں میں ایس آر ایم ایس کے نرسنگ اسٹاف کے بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی زخمیوں کو ایس آر ایم ایس میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رام مورتی نرسنگ ہوم کے زخمی 14 طلبا میں سے ایک طالبہ پائل اگروال کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ ایمبولنس کی مدد سے اسے پاس کے اسپتال میں علاج کے لیے بھیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بریلی ضلع میں لگاتار حادثے ہو رہے ہیں۔ ضلع میں الگ الگ واقعات میں گزشتہ ایک سال میں 450 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور گزشتہ تین مہینہ میں تو 127 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ منگل کو بھی دیورنیا میں ہوئے حادثے میں 2 نوجوانوں کی جان چلی گئی تھی جبکہ تین لوگ زخمی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined