قومی خبریں

بہار کے سپول میں پل کا گارڈر گرنے سے حادثہ، ایک کی موت، کئی مزدوروں کے دبنے کا خدشہ

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ کیا اور پل کی تعمیراتی کمپنی پر معیار کی کمی اور سیفٹی کی عدم فراہمی کے الزامات عائد کیے۔ حکام نے راحت و بچاؤ کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

پٹنہ: بہار کے سپول میں جمعہ (22 مارچ) کی صبح ایک پل کا گارڈر (سلیب) گر گیا۔ واقعہ صبح سات بجے کے قریب پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حادثے میں کئی مزدور دب کر زخمی ہو گئے، جن کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ اس واقعہ کے دوران آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ یہ پل 1200 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پل سپول کے باکور میں بنایا جا رہا ہے۔ پل کا گارڈر گرنے کے بعد کمپنی کے تمام لوگ فرار ہو گئے۔ معلومات کے مطابق اس پل کا کام ٹرانس ریل کمپنی کر رہی ہے۔ یہاں 10.5 کلومیٹر کا پل ہے جو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ سپول کے باکور سے مدھوبنی کے بھیجا تک پل تعمیر کیا جائے گا۔

اس واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب واقعے کے بعد آس پاس جمع لوگوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق شیام نامی شخص نے بتایا کہ جو پل بنایا جا رہا ہے اس کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔ مزدوروں کو حفاظت کے نام پر کچھ نہیں دیا جاتا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پل کے گارڈر کے نیچے 30 کے قریب مزدور دبے ہو سکتے ہیں۔

اے سی ایس پرتیا امرت نے بتایا کہ ایک مزدور کی موت ہو گئی ہے۔ 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ ڈی ایم اور ایس پی کو فوری طور پر اس کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined