دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو گرفتار گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری دہلی وقف بورڈ میں بدعنوانی کے تعلق سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل امانت اللہ خان کے کئی ٹھکانوں پر اے سی بی کی ٹیموں نے چھاپہ ماری کی تھی جس کے دوران کثیر مقدار میں نقدی برآمد ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نقدی کے ساتھ ساتھ کچھ ثبوتوں کی برآمدگی کے بعد امانت اللہ خان کی گرفتاری ہوئی ہے۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
اس سے قبل عآپ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر اور پانچ دیگر ٹھکانوں پر اے سی بی (انسداد بدعنوانی بیورو) کی ٹیم کے ذریعہ چھاپہ ماری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز یہ چھاپہ ماری امانت اللہ خان سے اے سی بی افسران کی پوچھ تاچھ کے بعد کی گئی۔ یہ کارروائی وقف بورڈ سے جڑے ایک معاملے میں کی گئی ہے، حالانکہ امانت اللہ خان کا کہنا ہے کہ یہ صرف انھیں پریشان کرنے کی کوشش ہے۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
موصولہ اطلاعات کے مطابق اے سی بی کی چھاپہ ماری کے دوران امانت اللہ خان کے ٹھکانے سے دو پستول برآمد ہوئی ہے، جن میں ایک غیر ملکی پستول بریٹا ہے جس کا لائسنس موجود نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پستول امانت اللہ کے بزنس پارٹنر حامد علی کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ ساتھ ہی چھاپہ ماری میں تقریباً 24 لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئی ہے۔ اے سی بی کی الگ الگ ٹیمیں جامعہ نگر، اوکھلا، غفور نگر میں کافی دیر تک موجود رہیں اور کچھ برآمد کاغذات وغیرہ بھی کھنگالے گئے۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ میں امانت اللہ خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ— یہ لوگ کہتے ہیں اوپر سے پریشر ہے۔ کوئی بھی شکایت ڈالتا ہے۔ سی ای او وقف بورڈ کی شکایت پر ایسا ہو رہا ہے۔ کانٹریکٹ کے لیے نہیں، مستقل اسٹاف کے لیے تقرری ہوئی تھی۔ فسادات کے وقت میرا پرسنل اکاؤنٹ، ریلیز اکاؤنٹ نہیں بن سکتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے 24 لوگوں کی تقرری کی گئی۔ سب کو صلاحیت کی بنیاد پر لیا گیا۔ اسی سی ای او نے ان لوگوں کو بھی رکھا، جس نے شکایت کی ہے۔ یہ 2022 کے ریکارڈ طلب کر رہے ہیں جو ہم نے دے دیا۔ ریلیف کمیٹی 2022 میں بنی، ایف آئی آر اس سے پہلے ہو گئی۔ نہ میں نے کسی کیس کو متاثر کیا، نہ کچھ غلط کیا۔ میں نے سبھی ضابطوں پر عمل کیا ہے۔ میرے خلاف 24-23 ایف آئی آر ہیں۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
دراصل امانت اللہ خان پر وقف بورڈ کے بینک اکاؤنٹس میں مالی بے ضابطگی، وقف بورڈ کی ملکیتوں میں کرایہ داری کی تعمیر، گاڑیوں کی خرید میں بدعنوانی اور دہلی وقف بورڈ میں سروس ضابطوں میں خلاف ورزی کرتے ہوئے 33 لوگوں کی غلط تقرری کے الزامات ہیں۔ اس سلسلے میں اے سی بی نے جنوری 2022 میں انسداد بدعنوانی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا تھا۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Sep 2022, 6:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز