قومی خبریں

نوئیڈا کی سوسائٹی میں ’اے سی‘ میں دھماکہ، کئی فلیٹوں میں لگی آگ

آگ لگنے کے بعد پوری سوسائٹی میں افرا تفری پھیل گئی۔ 5 فائر ٹینڈرس کو موقع پر بھیجا گیا اور عملے نے بڑی مشکلوں سے آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

تصویر: سوشل میڈیا

 

دہلی سے متصل نوئیڈا کی ایک سوسائٹی کے فلیٹ میں اے سی میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اطراف کے فلیٹوں تک بھی پہنچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد پوری سوسائٹی میں افراتفری پھیل گئی۔ 5 فائر ٹینڈرس کو موقع پر بھیجا گیا اور عملے نے بڑی مشکلوں سے آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ یہ اطلاع فائر ڈپارٹمنٹ نے دی ہے۔

Published: undefined

چیف فائر آفیسر پردیپ کمار چوبے نے بتایا کہ سیکٹر 39 تھانہ علاقہ کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلے وارڈ سوسائٹی کے فلیٹ کی بالکونی میں آگ لگ گئی جس نے کچھ ہی دیر میں بھیانک شکل اختیار کر لی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر 5 فائر ٹینڈرس کو موقع پر بھیجا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ فلیٹ مرچنٹ نیوی میں کام کرنے والے جسنیت بخشی کا ہے۔

Published: undefined

اے سی میں آگ کیوں لگتی ہے؟

اے سی میں بلاسٹ کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں گندگی، ناقص معیار کے کیبلز اور پلگ کا استعمال، وولٹیج میں اتار چڑھاؤ نیز غلط گیس کا استعمال وغیرہ اہم ہیں۔ اے سی کے اندر کنڈینسر پر گندگی جمع ہونے سے اے سی گرمی کو باہر نہیں نکال پا تا ہے۔ نتیجتاً اے سی بغیر سوئچ آف کیے مسلسل چلتا رہتا ہے اور بلاسٹ ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

اے سی کی وائرنگ میں استعمال ہونے والے تار، پلگ، ساکٹ اور سرکٹ بریکر اگر اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں تو اس سے بھی اے سی میں آگ لگ سکتی ہے۔ ایسے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ اے سی میں اچھے اور معیاری سامان کا استعمال کیا جائے۔ اے سی کے ساتھ دیگر برقی سامان بھی وولٹیج کے اتار چڑھاو سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ ملک میں بجلی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کی وجہ سے بھی اے سی میں آگ لگ سکتی ہے۔

Published: undefined

اے سی میں ایک خاص قسم کی گیس استعمال ہوتی ہے۔ عام طور پر فرے آن گیس اے سی  میں استعمال ہوتا ہے جس میں آگ نہیں لگتی لیکن یہ گلوبل وارمنگ کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ 2019 کے بعد بنے نئے اے سی میں R410a نامی گیس استعمال ہوتا ہے جو Puron ہوتا ہے۔ اس میں بھی آگ نہیں لگتی ہے۔ البتہ غلط گیس کا استعمال کرنے پر اوور ہیٹنگ کی وجہ سے اے سی میں بلاسٹ ہو سکتا ہے اور آگ لگ سکتی ہے۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ اے سی سے متعلق کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے اسے باقاعدگی سے اسے صاف کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ اے سی کو ایسی جگہ لگانا چاہیے جہاں سے اس کا کچھ حصہ باہر کی طرف ہو اور پانی آسانی سے باہر نکل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined