نئی دہلی: ایئر انڈیا کی پرواز میں عملے کے ایک رکن کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایئرلائنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’29 مئی کو ہماری پرواز ’اے آئی 882‘ میں ایک مسافر نے بدتمیزی کی۔ ملزم مسافر نے عملے کے ساتھ بدسلوکی کی اور پھر ان میں سے ایک پر حملہ کیا۔ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد بھی مسافر نے ایسا رویہ اختیار کیے رکھا، جس کے بعد اسے سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔
Published: undefined
اس واقعہ کی اطلاع ریگولیٹر کو بھی دی گئی ہے۔ ایئر انڈیا کی پرواز میں دو ماہ میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں بھی ایک مسافر نے عملے کے رکن کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ 10 اپریل کو دہلی-لندن فلائٹ میں ایک مسافر نے عملے کی دو خواتین ارکان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ ایئرلائن نے اس واقعے کے بعد ملزم پر دو سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔
Published: undefined
ایئر انڈیا کے کیبن کریو سپروائزر کی شکایت پر پولیس نے پنجاب کے 25 سالہ ملزم مسافر جس کیرت سنگھ پڈا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ حال ہی میں فلائٹ میں بدتمیزی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ مسافروں پر پیشاب کرنے کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اسی مہینے 11 مئی کو ایک خاتون مسافر نے نشے کی حالت میں دہلی-کولکاتا انڈیگو کی پرواز میں عملے کے ایک رکن کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ ملزم خاتون کو کولکاتا ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کا نام پرم جیت کور تھا اور عملے کے ارکان اور ساتھی مسافروں نے اسے نشے کی حالت میں پایا۔ اس نے عملے کے علاوہ دیگر مسافروں کے ساتھ بھی نامناسب سلوک کیا۔ ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کے بعد ملزم مسافر کو سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز