کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایک بڑے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال بے عزتی اور غیر ذمہ دارانہ ہو سکتےہیں، لیکن یہ عمل ملک سے غداری کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے بیدر کے ایک اسکول مینجمنٹ کے خلاف غداری کے معاملے کو رد کر دیا۔
Published: undefined
21 جنوری 2020 کو بیدر شہر کے ایک اسکول احاطہ میں طلبا کے ذریعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر ایس کے خلاف ایک ڈرامہ کی نمائش کے بعد شاہین اسکول مینجمنٹ کے خلاف ملک سے غداری کے الزامات لگائے گئے تھے۔ لیکن عدالت نے علاء الدین، عبدالخالق، محمد بلال اور محمد مہتاب سمیت اسکول مینجمنٹ کے سبھی اراکین کے خلاف غداری کا معاملہ رد کر دیا تھا۔
Published: undefined
کلبرگی میں جسٹس ہیمنت چندن گودر کی صدارتی والی ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا کہ مذہبی گروپوں کے درمیان رنجش پیدا کرنے کے لیے لگائے گئے الزام ثابت نہیں ہوتے ہیں۔ کورٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ’انھیں جوتے سے مارنا چاہیے‘ کہنا نہ صرف بے عزتی والا ہے بلکہ غیر ذمہ دارانہ بھی ہے، لیکن یہ ملک سے غداری کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined