قومی خبریں

’مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والے نتیش رانے کی پولیس سیکورٹی ہٹائی جائے‘

ابو عاصم نے کہا کہ آج معاشرے میں اہم اشخاص کی شان میں گستاخی کر کے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر اس پر قابو پانا ہے تو سخت قانون کا نفاذ ضروری ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی گورنر سے بی جے پی لیڈر نیتش رانے کی سیکورٹی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کا ماحول قائم کیا جا رہا ہے، بنگلہ دیش کے تشدد اور شورش کا موزانہ ہندوستان میں کیا جا رہا ہے، یہاں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نتیش رانے ہر روز مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نتیش رانے کی بدزبانی حد سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ بھی انہی کی طرح کے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن ان کو ان کی تہذیب اجازت نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج اور مذہبی کتابوں سمیت توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے مرتکبین پر دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کروا کر اور ان پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے لیکن سرکار کی اس میں دلچسپی نہیں ہے۔

Published: undefined

ابو عاصم نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج معاشرے میں اہم اشخاص کی شان میں گستاخی کر کے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر اس پر قابو پانا ہے تو سخت قانون کا نفاذ ضروری ہے۔ مسلم ریزرویشن کے مطالبہ پر اعظمی نے کہا کہ اس سرکار سے مسلمانوں کے 5 فیصد ریزرویشن کی امید و توقع فضول ہے، کیونکہ یہ سرکار مسلمانوں اور ہندوؤں میں تفریق پیدا کر کے اپنے سیاسی مقصد کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلم ریزرویشن کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حکومت مسلمانوں کی مخالفت کر کے پولرائزیشن کر رہی ہے، اس لئے آئندہ سیکولر سرکار سے ہم اس بات کا مطالبہ کریں گے کہ وہ 5 فیصد ریزرویشن کو بحال کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined