ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے جھار کھنڈ اسمبلی میں مسجد اور نماز کا کمرہ مختص کئے جانے پر خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک نیک عمل قرار دیا جبکہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ پرستی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی مسلمانوں کا مسئلہ آتا ہے ہندوؤں اورمسلمانوں کو منتشرکرنے کی کوشش کرتی ہے جس کا فائدہ الیکشن میں اٹھاتی ہے ۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ" میں کسی بھی مذہب کے خلاف نہیں ہوں مقررہ وقت میں نماز کی ادائیگی فرض ہے ایسے میں اگر ایک کمرہ یا مسجد تیار کی جاتی ہے تو اس میں حرج کیا ہے اور کسی کو بھی اس میں اعتراض نہیں ہے بی جے پی ایسے مسئلہ کو ہوا دیتی ہے ۔ "
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب میں پارلیمنٹ میں جایا کرتاتھا وہاں بھی کمرے میں نماز ادا کرتا تھا اورنماز کے لئے ہوائی اڈہ تک میں نماز خانہ ہے اگرکوئی پوجا کرنا اورنماز پڑھنا چاہتا ہے تو اس کے لئے انتطام کرنا اچھی بات ہے اس میں سیاست نہیں ہو نی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کے جذبات اور مذہب کا احترام کرنا چاہئے ۔ بی جے پی تقسیم چاہتی ہے ہم اس ملک میں بھائی چارگی اور اتحاد کے خواہاں ہیں ۔ بے روزگاری پر کوئی بات نہیں کی جاتی مذہب کے نام پر نفرت پیدا کرکے اختلافات پیدا کرتی ہے بی جے پی یہ اسکی گندی ذہنیت اور سیاست ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز