سری نگر: جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت بند قریب تین درجن قیدیوں کو سینٹرل جیل سری نگر سے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ ایڈوکیٹ زاہد علی کو سال رواں کے ماہ اپریل کی 11 تاریخ کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں سے رہا کیا گیا تھا، تاہم بعد میں انہیں 30 جون کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
خاندانی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ موصوف ایڈوکیٹ کو آج صبح کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آج صبح ایڈوکیٹ زاہد علی کو دیگر کئی قیدیوں سمیت سینٹر جیل سری نگر سے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے، ابھی ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، انہیں ماہ اپریل میں رہا کیا گیا تھا لیکن بعد میں جون میں انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا'۔
Published: undefined
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں زاہد علی کو جموں منتقل کرنے سے افراد خانہ میں تشویش و خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے لئے ملاقات کے لئے جموں کا سفر کرنا مشکل ترین امر ہے۔ دریں اثنا سینٹرل جیل سری نگر کے سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ تیج رام کٹوچ نے قیدیوں کو کوٹ بلوال جموں منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج یعنی جمرات کو 21 قیدیوں کو کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
تاہم انہوں نے کہا یہ معلوم نہیں ہے کہ ان میں ایڈوکیٹ زاہد علی بھی شامل ہیں یا نہیں۔ موصوف نے کہا کہ اس سے قبل بھی دس بارہ قیدیوں کو سینٹرل جیل سری نگر سے بھدرواہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ زائد کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ یو این آئی اردو کو بتایا تھا کہ وہ ان کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined