نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی شدت دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور ایک بار پھر ایک دن میں تقریباً 70 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں، بہرحال دوسری جانب ایک ہی دن میں 63 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح کورونا وائرس کے 69،878 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2975701 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران 63631 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2222577 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 5302 عدد کا اضافہ ہوا ہے اوراس کی مجموعی تعداد 697330 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 945 افراد کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 55794 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم کیسز کی تعداد شرح 23.43 فیصد شفایاب ہونے والوں کی شرح 74.69 فیصد جبکہ ہلاک شدگان کی شرح 1.87 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2073 عدد کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 164879 ہوگئی ہے اور339 ہلاکتوں کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 21698 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران117493 افراد شفایاب ہوئے جس سے صحتمند افراد کی مجموعی تعداد 470873 ہوگئی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد میں 625 عدد کے اضافے کے ساتھ فعال کیسزکی تعداد 87803 ہوگئی ہے اور اب تک اس ریاست میں 3092 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 8827 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 244045 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 917 عدد کے اضافہ سے اب اس کی مجموعی 83082 ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 93 عدد سے بڑھ کر 4522 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 176942 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں سرگرم کیسزکی تعداد 130 عدد سے بڑھ کر53413 جبکہ اب تک 6340 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں اب تک 307677 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 726 عدد کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فعال کیسز اب 47785 رہ گئے ہیں اور اب تک 2797 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 126657 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایابی پا چکے ہیں۔ ریاست بہارمیں کورونا وائرس کے 1426 مریض کم ہوئے ہیں اور اب فعال کیسز کی تعداد 25363 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 498 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 91552 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27804 کیسز ہیں اوراب تک 2689 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 101871 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22386 فعال کیسز موجود ہیں اوراب تک 744 افراد ہلاک جبکہ 78735 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14177 سرگرم کیسز ہیں اوراب تک 2867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 67267 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 155 کیسز کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 11426 ہوگئی ہے۔ اسی دوران جان وباکی زد میں آنے سے اب تک مجموعی تعداد 4270 ہوگئی ہے جبکہ اب تک قومی راجدھانی میں 142908 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
عالمی وبا کوروناوائرس سے اب تک مدھیہ پردیش میں 1185، پنجاب میں 991، راجستھان میں 933، جموں وکشمیر میں 593، ہریانہ میں 585، اڑیسہ میں 390، جھارکھنڈ میں 297، آسام میں 227، کیرالہ میں 203، اتراکھنڈ میں 192، چھتیس گڑھ میں 180، پڈوچیری میں 143، گوا میں 135، تری پورہ میں 70، چنڈی گڑھ میں 33، ہماچل پردیش میں 25، منی پور میں 20، لداخ میں 19، ناگالینڈ میں 8، میگھالیہ میں 6، اروناچل پردیش میں 5، سکم میں 3 اور دادر نگرحویلی اور دمن دیو میں دو دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز