نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ تقریباً 70 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28.36 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، حالانکہ اسی عرصہ میں 58 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں ہوئے ہیں۔ جمعرات کومرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ تریزن اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69652 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور977 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے۔ نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر2836925 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 53866 رہی۔ اسی مدت کے دوران 58793 مریض صحت مند ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔
Published: undefined
اب تک ملک میں 2096664 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ایکٹیو کیس کی تعداد 9881 ہوگئی کیونکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 686395 ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کی شرح 24.20 فیصد، شفایابی کی شرح 73.91 فیصد اورہلاک شدگان شرح 1.90 فیصد ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کے کیسز کی تعداد 3808 سے بڑھ کر 160728 ہوگئی اور 346 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21033 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران9011 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 446881 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 1595 بڑھنے سے ایکٹیو کیسز 86725 ہو گئے۔ ریاست میں اب تک 2906 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 8061 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 226372 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1315 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست میں 81113 فعال کیسزہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 126 سے بڑھ کر4327 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 164150 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 705 عدد سے گھٹ کر 53155 رہ گئی ہے اور اب تک 6123 کورونا متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر ریاست میں 296171 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 597 عدد کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فعال کیسز 49645 رہ گئے ہیں اوراب تک اس جان لیوا وبا سے 2638 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 115227 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
بہار میں کورونا کے ایکٹو 1146 مریض کم ہوئے ہیں اور اب اس ریاست میں فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر27546 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 487 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 84404 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27678 فعال کیسز ہیں اور 2581 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 95663 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 21509 فعال کیسز ہیں اور اب تک 729 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 75186 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹو کیسز 14282 ہیں اور 2837 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 64823 افراد اس مہلک وبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 69 عدد کے اضافے سے مجموعی تعداد بڑھ کر 11137 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران وائرس کی زد میں آنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4235 ہوگئی ہے اور اب تک 140767 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
عالمی وبا کورونا وائر سے ابھی مدھیہ پردیش میں 1159، پنجاب میں 921، راجستھان میں 910، جموں و کشمیر میں 572، ہریانہ میں 567، اڈیشہ میں 372، جھارکھنڈ میں 272، آسام میں 213، کیرالہ میں 182، اتراکھنڈ میں 178، چھتیس گڑھ میں 161، پڈوچیری میں 129، گوا میں 124، تری پورہ میں 65، چنڈی گڑھ میں 31، انڈمان نکوبارمیں 30،ہماچل پردیش میں 19، منی پور اور لداخ میں18،18، ناگالینڈ میں 8، میگھالیہ میں 6، اروناچل پردیش میں 5، سکم میں3، دادر نگر حویلی و دمن دیو میں دو دو افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز