قومی خبریں

ابھینندن ایک بار پھر جنگی طیارہ پر ہوئے سوار، مگ-21 سے بھری اڑان

وطن واپسی کے بعد ونگ کمانڈر گزشتہ کئی ماہ سے مگ نہیں اڑا رہے تھے اور آج فضائیہ کے سربراہ دھنوا کے ساتھ انہوں نے پرواز کیا۔ ابھینندن کو یومِ آزادی کے موقع پر ’ویر چکر‘ سے نوازا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹھان کوٹ: ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان پیر کو کاکپِٹ لوٹے اور انہوں نے فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا کے ساتھ جنگی طیارہ مگ۔21 سے اڑان بھری۔ فروری میں جموں و کشمیرمیں سی آر پی ایف کے قافلے پر خودکش دہشت گردانہ حملے کے بعد بالاکوٹ واقع مبینہ دہشت گردی کےٹھکانوں پر 27فروری کو فضائیہ نے کارروائی کی تھی۔ ہندوستان کی اس کاروائی پر پاکستان نے جوابی کارروائی کی تھی۔ ابھینندن نےمبینہ طور پر پاکستان کے ایف۔16طیارے کو مار گرایا تھالیکن ان کا طیارہ بھی حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور وہ پاکستانی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ انھیں پاکستان نےحراست میں لے لیا تھا۔ ہندوستان کی جانب سے چوطرفہ دباؤ کے بعد پاکستان کو جلدی ہی ابھینندن کو جلد ہی رہا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

وطن واپسی کے بعد ونگ کمانڈر گزشتہ کئی ماہ سے مگ نہیں اڑا رہے تھے اور آج فضائیہ کے سربراہ دھنواکے ساتھ انہوں نے پرواز کیا۔ ابھینندن کو یومِ آزادی کے موقع پر ’ویر چکر‘ سے نوازا گیا تھا۔ پاکستان سے لوٹنے کے بعد ونگ کمانڈر کے دوبارہ طیارہ اڑنے کے سلسلے میں تمام خدشات ظاہر کیے گئے تھے۔ اس وقت فضائیہ کے سربراہ نے واضح کیا تھا کہ طبی فٹنس کے بعد ہی ابھینندن کے دوبارہ طیارہ اڑانے کے سلسلےمیں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

بنگلور واقع فضائیہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ایئرواسپیس میڈیسن کی جانب سے ونگ کمانڈر کو گزشتہ ماہ دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ابھینندن کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت دینے سے قبل ان کی مکمل طبی جانچ کی گئی تھی اور وہ اس میں فٹ پائے گئے تھے۔ ونگ کمانڈ رابھینندن پیرکو پٹھان نےکوٹ ایئربیس سے مگ۔21 کے ٹریننگ ورژن کے ذریعے دوبارہ پرواز کیا۔ ونگ کمانڈر کا حوصلہ بڑھانے کےلیے دھنوا بھی طیارے میں ان کے ساتھ تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined