قومی خبریں

عبداللہ عبداللہ کا ہندوستانی دورہ مکمل، حکومتِ ہند سے مختلف مسئلوں پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے وزیر اعظم کو افغان امن عمل اور دوحہ میں جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: طالبان کے ساتھ افغانستان کے اعلی امن مذاکرات کار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے ہندوستان کے چار روزہ سرکاری دورے کے دوران بین افغان امن عمل کی ترقی سے ہندوستانی حکومت کو مطلع کرایا اور مختلف دو طرفہ،علاقائی اور بین الاقوامی مسئلوں پر بات چیت کی۔

Published: undefined

ڈاکٹر عبداللہ افغانستان کے ہائی کونسل نیشنل کوآرڈینیشن (ایچ سی این آر) کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے افغان امن عمل کے لئے مکمل حمایت کا اظہار کرنے پر پڑوسی ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے علاقائی اتفاق رائے اور تعاون اہم ہے۔

Published: undefined

اپنے دورہ ہند کے اختتام کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ “ہندوستان کا چار روزہ سرکاری دورہ کامیاب رہا۔ میں وزیر اعظم، وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اور یہاں کے عوام کا ان کا پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں پڑوسی ممالک کا افغان امن عمل میں مکمل تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ افغانستان میں امن کے لئے علاقائی اتفاق رائے اور تعاون بہت ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال اور وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے انہیں افغان امن عمل کے لئے ہندوستان کی مسلسل حمایت اور ملک کی 'نیبرہڈ فرسٹ' پالیسی کے تحت دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک طویل مدتی عزم کی یقین دہانی دی۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے وزیر اعظم کو افغان امن عمل اور دوحہ میں جاری مذاکرات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔" افغان رہنما نے 30 ملین امریکی ڈالر کے منصوبوں کے لئے ہندوستان کی ترقیاتی وابستگی کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ان کے ملک کے تمام 34 صوبوں کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined