مرکز کی نریندر مودی حکومت جس ایپ کی تشہیر زور و شور سے کر رہی ہے اور لاک ڈاؤن اور اَن لاک کی ہر گائیڈ لائن میں جس کا تذکرہ ہوتا ہے، وہ آروگیہ سیتو ایپ منگل کی رات کو اچانک نیند کی آغوش میں چلا گیا۔ اس ایپ نے کام کرنا بند کر دیا اور لوگوں کو لاگ اِن کرنے میں دقتیں آنے لگیں۔ اتنا ہی نہیں، بار بار لاگ اِن کرنے پر بھی اس ایپ میں ایرر یعنی خامی ہی نظر آتی رہی۔ دیکھتے دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں نے ایپ کے اسکرین شاٹ شیئر کرنا شروع کر دیے، تب کہیں جا کر آروگیہ سیتو ایپ کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے بتایا گیا کہ ہاں، دقت ہے اور ٹیکنیکل ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔
Published: undefined
اس ایپ کے اچانک بند ہونے اور خامی نظر آنے سے اندیشہ پیدا ہوا کہ کہیں اسے ہیک تو نہیں کر لیا گیا ہے۔ دھیان رہے کہ آروگیہ سیتو ایپ میں لاگ اِن کرتے وقت بہت ساری نجی جانکاریاں دی جاتی ہیں۔ ایسے میں اندیشہ یہ بھی ہوا کہ کہیں چینی کمپنیوں نے اپنے ایپس پر پابندی کا بدلہ لینے کے لیے تو اس ایپ کو ہیک نہیں کر لیا۔ بتا دیں کہ اس ایپ کو تقریباً 12 کروڑ لوگ استعمال کرتے ہیں اور مرکز کی نریندر مودی حکومت بھی زور و شور سے اس کی تشہیر کرتی ہے۔ وزیر اعظم مودی بھی اپنے خطابوں میں اس ایپ کے استعمال کی اپیل کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ یہ ایپ کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کرے گا۔ یہ ایپ ہندوستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیے گئے ہیلتھ ایپس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
Published: undefined
دیر رات آروگیہ سیتو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایپ ٹھیک کر لیا گیا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ سبھی صارفین کا ڈاٹا بھی محفوظ ہے۔ یہ ایپ 2 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس سے صارفین کو کورونا مریض یا کوئی ممکنہ مریض ہے تو اس کی جانکاری ملتی ہے۔ فی الحال ایپ نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ اس کے پیچھے کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined