نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو مرکزی جانچ ایجنسی ای ڈی نے جمعرات کی شام شراب پالیسی معاملے میں گرفتار کر لیا۔ ای ڈی نے کیجریوال سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور پھر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد عآپ نے واضح کر دیا ہے کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ بنے رہیں گے۔ دہلی حکومت میں وزیر آتشی نے کہا کہ کیجریوال وزیر اعلیٰ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
وزیر آتشی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے فوراً بعد کیجریوال کی گرفتاری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مودی ان سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی حراست کو جمہوریت کے قتل کے مترادف قرار دیا۔ آتشی نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، ہم اس کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔ وہیں، وزیر گوپال رائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اپنے قومی کنوینر کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کرے گی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ای ڈی کی ٹیم نے گزشتہ شام اروند کیجریوال کے گھر جا کر پوچھ گچھ کی اور تقریباً دو گھنٹے بعد تلاشی لینے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی انہیں رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے اپنے ہیڈکوارٹر لے گئی، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اروند کیجریوال نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے، جس پر آج سماعت ہوگی۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ای ڈی دفتر لے جایا گیا اور انہوں نے ای ڈی کے لاک اَپ میں رات گزاری۔ آج انہیں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں ای ڈی افسران عدالت سے ریمانڈ کا مطالبہ کریں گے۔
Published: undefined
اروند کیجریوال کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کئی لیڈران نے لوک سبھا انتخاب سے عین قبل ای ڈی کی کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس معاملے میں تلخ تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے کہ ’’ڈرا ہوا تاناشاہ، ایک مری ہوئی جمہوریت بنانا چاہتا ہے۔ میڈیا سمیت سبھی اداروں پر قبضہ، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے ہفتہ وصولی، اہم اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ فریز کرنا بھی ’اَسُری شکتی‘ (بری طاقت) کے لیے کم تھا، تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری بھی عام بات ہو گئی۔‘‘ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے اس پوسٹ کے آخر میں راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’انڈیا اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز