نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج دہلی اسمبلی اجلاس کے پہلے دن کو پوری طرح ضائع قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آتشی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے دو روزہ اسمبلی اجلاس کا پہلا دن بغیر کسی نتیجہ کے شور شرابہ اور الزامات در الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ دہلی کانگریس صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت میں جا کر خود کو ایماندار ثابت کرنے والے کیجریوال نے ایوان کو عوام کی بات کرنے کی جگہ بدلے کی سیاست کے سبب اپنی مدت کار کی ناکامیوں کا ٹھیکرا مرکزی حکومت کے سر پھوڑ کر صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کیا ہے۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ ضمانت پر باہر آئے اروند کیجریوال اگر خود کو عوام کی عدالت میں خود کو ایماندار اور آبکاری گھوٹالہ میں بے قصور ثابت کرنا چاہتے ہیں تو وہ سی اے جی کی 11 رپورٹ کو اسمبلی میں رکھنے کے لیے قرارداد لائیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان 11 رپورٹس میں سے ایک رپورٹ آبکاری گھوٹالے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے برسرعام ہونے کے بعد شاید کیجریوال بے قصور ظاہر ہو جائیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے الزام عائد کیا کہ عآپ نے دہلی کی سیاست کا طریقہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اقتدار میں ہونے کے باوجود گزشتہ 10 سالوں میں کیجریوال حکومت اور ان کے وزیر و اراکین اسمبلی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے خود ہی اپوزیشن کی طرح سڑک سے ایوان تک نعرہ بازی، دھرنا و مظاہرہ کرتے دکھائی دیے ہیں۔ یہی حالت آج اسمبلی میں بھی دیکھنے کو ملی جب سوربھ بھاردواج کے ساتھ عآپ اراکین اسمبلی نے مارشلوں کی بحالی پر نعرہ بازی کر کے جمہوری اقدار کی بے حرمتی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined