قومی خبریں

گجرات اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر لڑے گی عآپ، نئے ’گجرات ماڈل‘ کا وعدہ

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 2022 میں گجرات کی سبھی 182 اسمبلی سیٹوں پر عآپ امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ گجرات کو دہلی سے بالکل الگ ایک نیا ماڈل بنایا جائے گا۔

اروند کیجریوال، تصویر ٹوئٹر
@AamAadmiParty
اروند کیجریوال، تصویر ٹوئٹر @AamAadmiParty 

گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں ابھی سے تیز ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سپریمو اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ 2022 میں ’عآپ‘ گجرات میں ہونے والا اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ احمد آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال نے یہ اعلان کیا۔ اس دوران کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ ’’ہمارے امیدوار سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل پیر کو اپنے گجرات دورہ سے پہلے اتوار کو اروند کیجریوال نے گجراتی زبان میں ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’ریاست میں اب بدلاؤ ہوگا۔ میں کل گجرات آ رہا ہوں اور ریاست کے لوگوں سے ملوں گا۔‘‘ بہر حال، آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے 2022 میں گجرات کی سبھی 182 سیٹوں پر عآپ امیدوار اتارنے کا وعدہ کیا۔ کیجریوال نے گجرات کے ایک نئے ماڈل کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ دہلی ماڈل الگ ہے اور گجرات کا ایک الگ ماڈل ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عآپ گجرات کے لوگوں کے ایشوز پر سیاست کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined