قومی خبریں

مرکزی قیادت کو خوش کرنے کے لیے گورنر آئین کی خلاف ورزی نہ کریں: عام آدمی پارٹی

گورنر ایوان سے منظور شدہ بل کو یا تو اپنی منظوری دے سکتے ہیں یا انہیں اسمبلی اسپیکر کو واپس بھیج سکتے ہيں یا صدر جمہوریہ کی منظوری کے لیے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) نے پنجاب حکومت اور گورنر کے تنازعہ میں سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب کے گورنر کو پھٹکار لگائے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے آئین اور جمہوریت کو مضبوط بنانے والا ہے۔

Published: undefined

چنڈی گڑھ کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمعہ کے روز میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی پنجاب کے ترجمان مالویندر سنگھ کانگ نے کہا کہ پنجاب کے تین کروڑ لوگوں نے ریاست کے کام کاج سے متعلق فیصلے کرنے کے لیے وزیر اعلی بھگونت مان کی قیادت والی عآپ حکومت کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین عوام کے منتخب کردہ لوگوں کو فیصلے کرنے کا حق دیتا ہے۔ گورنر کے پاس اس معاملے میں بہت محدود اختیارات ہیں۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گورنر کی جانب سے اسمبلی کے خصوصی اجلاس کو غیر قانونی کہنے اور اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کو طویل عرصے تک روکے رکھنے سے پنجاب کو بہت نقصان ہوا ہے۔ یہ طریقہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

Published: undefined

مسٹر کانگ نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر ایوان سے منظور شدہ بل کو یا تو اپنی منظوری دے سکتے ہیں یا انہیں اسمبلی اسپیکر کو واپس بھیج سکتے ہيں یا صدر جمہوریہ کی منظوری کے لیے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ بل کے معاملے میں گورنر کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ کانگ نے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مرکزی قیادت کو خوش کرنے کے لیے آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہ کریں۔ جمہوری نظام کو بچائیں اور آئین کی پاسداری کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں گورنر پنجاب کی حمایت کرنے پر پنجاب کے عوام سے معافی مانگیں، جنہوں نے گورنر کے غیر آئینی فیصلے کی تائید کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined