نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی نے آج کثیر تعداد میں عآپ لیڈران و کارکنان کو پٹکا پہنا کر کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ کمل گوڑ عآپ سے کارپوریشن کا انتخاب کراول نگر حلقہ سے لڑے تھے اور قبل میں کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ مشرقی دہلی کے مشہور لیڈر کمل گوڑ کے ساتھ ساتھ جہاں سینکڑوں کارکنان کانگریس میں شامل ہوئے، وہیں جنک پوری اسمبلی حلقہ سے این جی او چلانے والی ہربانی کور اور لکشمی نگر اسمبلی حلقہ میں ونود نگر حلقہ سے ایڈووکیٹ شتانشو نے ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت عمل مکمل کرنے کے بعد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ہربانی کور کے ساتھ بھی ان کی این جی او سے جڑے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔
Published: undefined
کانگریس پارتی میں شامل ہونے والوں نے پارٹی کے نظریات، اصولوں اور پالیسی میں یقین رکھتے ہوئے کانگریس کا ہاتھ تھاما اور وعدہ کیا کہ جو بھی ذمہ داری تنظیم میں دی جائے گی اسے وہ ایمانداری، وفاداری اور محنت سے نبھائیں گے۔ اس موقع پر کمل گوڑ نے کہا کہ ’’میں بھٹک کر عام آدمی پارٹی میں چلا گیا تھا جو ایک بڑی سیاسی غلطی تھی، لیکن اب میں سینکڑوں کارکنان کے ساتھ گھر واپسی کر کانگریس میں آ گیا ہوں۔‘‘
Published: undefined
پریس کانفرنس میں دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ عوامی مفادات سے متعلق ایشوز کو لے کر دہلی میں صرف کانگریس پارٹی ہی بی جے پی سے لڑ رہی ہے۔ کانگریس کی لگاتار جدوجہد سے حوصلہ ملنے کے بعد ہی آج کثیر تعداد میں جمنا پار کے لوگ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں اور اس سے تنظیم کو مضبوطی مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف علاقوں میں آن لائن درخواست دے کر لوگ پارٹی سے جڑ رہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے لوگ براہ راست رابطہ کر کے بھی کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اسی ضمن میں جنک پوری سے ہربانی کور اور ونود نگر سے ایڈووکیٹ شتانشو نے سبھی ضروری عمل پورا کرنے کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیلنٹ ہنٹ کے تحت سیاست میں قسمت آزمائی کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined