مغربی دہلی سے انڈیا اتحاد کے امیدوار مہابل مشرا نے آج یہاں 'جیل کا جواب ووٹ سے' مہم میں کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی گارنٹی جملہ بن گئی ہے، جب کہ اروند کیجریوال کی گارنٹی ہر گھر میں نظر آتی ہے۔ آج دہلی کا ہر ووٹر خود کو کیجریوال سمجھتا ہے اور وہ اس آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ لوگ جانتے ہیں کہ ہم خوشی اور غم میں ان کے ساتھی ہیں، ہم نے ہمیشہ ان کے درمیان رہ کر کام کیا ہے۔ ہمارا نعرہ ہے، کام کیا ہے، کام کریں گے اور جن جن کا سمان کریں گے، اس لیے عام آدمی پارٹی کا چاہے وہ ایم ایل اے ہو یا ایم پی، ہر کوئی عام آدمی ہے۔
Published: undefined
اس دوران ایم ایل اے جرنیل سنگھ نے کہا کہ انتخابات میں صرف 10 دن رہ گئے ہیں۔ آپ کے پاس اس آمریت کا جواب دینے کا موقع ہے۔ بی جے پی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن کسی کو سرکاری نوکری نہیں ملی۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔ آج لوگ بی جے پی سے سوال پوچھ رہے ہیں لیکن اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ پچھلے 10 سال جو ان کے ایم پی تھے، وہ کبھی نظر نہیں آئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے بعد بھی دہلی حکومت منافع میں چل رہی ہے۔ اب وزیر اعلی کیجریوال ان پیسوں سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انہیں ہر ماہ 1000 ہزار روپے مہیلا سمان راشی دینے جارہے ہیں۔ عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں جو عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined