قومی خبریں

دہلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی 11 امیدواروں کی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے دہلی انتخابات کے لیے پہلی فہرست جاری کی، جس میں 11 امیدوار شامل ہیں۔ فہرست میں 6 لیڈر دوسری پارٹیوں سے حالیہ دنوں میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس

 
IANS

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنے 11 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں نمایاں طور پر ان 6 لیڈرز کے نام شامل ہیں جو حال ہی میں دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں دو لیڈران ایسے ہیں جو پہلے بی جے پی سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق چھترپور سے برہم سنگھ تنور کو امیدوار بنایا گیا ہے، جو بی جے پی کے سینئر لیڈر اور تین مرتبہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 31 اکتوبر کو عام آدمی پارٹی جوائن کی تھی۔ اسی طرح، کراڑی سے انیل جھا کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ہیں اور حالیہ دنوں میں عآپ میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

دیگر نمایاں امیدواروں میں وشواس نگر سے دیپک سنگھلا، روہتاس نگر سے سریتا سنگھ، لکشمی نگر سے بی بی تیاگی اور بدرپور سے رام سنگھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیلم پور، سیماپوری، گھونڈا، کراول نگر اور مٹیالا سے بالترتیب زبیر چودھری، ویر سنگھ دھینگان، گورو شرما، منوج تیاگی اور سومیش شوقین کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے چیف اروند کیجریوال نے ان امیدواروں کو منتخب کرنے کا فیصلہ پارٹی کے اصولوں کے تحت کیا ہے تاکہ دہلی میں مزید مضبوطی کے ساتھ انتخابات کا سامنا کیا جا سکے۔

Published: undefined

عآپ کی فہرست میں شامل امیدوار:

1- چھترپور سے برہما سنگھ تنور

2- کراڑی سے انیل جھا

3- وشواس نگر سے دیپک سنگھلا

4- روہتاس نگر سے سریتا سنگھ

5- لکشمی نگر سے بی بی تیاگی

6- بدرپور سے رام سنگھ

7- سیلم پور سے زبیر چودھری

8- سیماپوری سے ویر سنگھ دھینگاں

9- گھونڈا سے گورو شرما

10. کرول نگر سے منوج تیاگی

11- مٹیالا سے سومیش شوقین

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined