ان خبروں کے درمیان کہ جلد ہی الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی کے لئے انتخابی تاریخوں کا اعلان کر سکتی ہے عام آدمی پارٹی وزیر اعلی کے چہرے کے لئے عوام کے پاس جا سکتی ہے یعنی گجرات اسمبلی انتخابات کی جاری انتخابی مہم میں عام آدمی پارٹی اپنا پرانا داؤ کھیل سکتی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے اس بات کی چرچا ہے کہ پنجاب کے خطوط پر عام آدمی پارٹی گجرات میں پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے لیے عوام سے تجاویز لے سکتی ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے، حالانکہ سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق پارٹی پنجاب کی طرز پر عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے پر عوام سے تجاویز مانگ سکتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اس سلسلے میں اہم اعلان کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عام آدمی پارٹی گجرات کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مہم چلائے گی اور لوگوں سے تجاویز مانگ سکتی ہے۔ گجرات انتخابات میں عآپ کے وزیر اعلیٰ کے چہرے کو آگے رکھ کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی نے ایسا ہی پنجاب میں بھی کیا تھا جبکہ وہاں روز اول سے یہ ظاہر تھا کہ بھگونت مان ہی کامیابی کی صورت میں وزیر اعلی ہوں گے لیکن پھر بھی عوام کی رائے مانگنے کا کھیل کھیلا گیا تھا اور ایک تقریب میں اعلان کر دیا تھا کہ سروے کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور پنجاب کے عوام مان کو اپنا اگلا وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اب کچھ ایسا ہی گجرات میں بھی پارٹی کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined