عام آدمی پارٹی اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، کیونکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت کئی سرکردہ لیڈران جیل میں بند ہیں۔ اس کے باوجود عآپ کے دیگر لیڈران کسی بھی حال میں پارٹی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہتے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مہاراشٹر میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
عام آدمی پارٹی (عآپ) کی ممبئی صدر پریتی شرما مینن نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ممبئی میں پارٹی 36 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس سلسلے میں پارٹی کارکنان نے تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ عآپ مہاراشٹر میں انڈیا الائنس میں رہ کر انتخاب لڑے گی یا تنہا، اس سلسلے میں بھی رخ صاف کر دیا ہے۔ پریتی شرما کا کہنا ہے کہ ’’عآپ انڈیا الائنس کا ایک مضبوط حصہ ہے۔ حالانکہ انڈیا الائنس لوک سبھا انتخاب کے لیے بنا تھا اور اس میں بھی ہماری جیت ہوئی تھی۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخاب ایک الگ موضوع ہے۔ یہ مقامی ایشوز پر لڑا جائے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مہاراشٹر کو فلاحی حکومت کی ضرورت ہے۔ اس لیے عآپ مہاراشٹر میں انتخاب لڑنے کے لیے تیار ہے۔ مہاراشٹر میں ہمارا ووٹ بینک بہت مضبوط ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ رواں سال لوک سبھا انتخاب میں عآپ نے پنجاب کو چھوڑ کر باقی ریاستوں میں انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر انتخاب لڑا تھا۔ حالانکہ اب آنے والے وقت میں کئی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور پارٹی نے تن تنہا میدان میں اترنے کا ارادہ کیا ہے۔ پارٹی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ ہریانہ اور دہلی میں جب اسمبلی انتخاب ہوگا تو کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز