قومی خبریں

دہلی کے اراکین اسمبلی اور وزراء کے لیے خوشخبری، تنخواہ میں اضافہ کی تجویز اسمبلی سے پاس

عآپ حکومت نے گزشتہ سال اگست میں تنخواہ بڑھانےکی تجویز مرکزی حکومت کے پاس بھیجی تھی، جسےمرکز نے اس سال مئی میں منظوری دی، جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے بھی گزشتہ مہینے اس کو منظوری دے دی تھی۔

دہلی اسمبلی / آئی اے این ایس
دہلی اسمبلی / آئی اے این ایس 

دہلی اسمبلی کے مانسون اجلاس کے پہلے دن پیر کو عآپ حکومت نے وزراء، اراکین اسمبلی، چیف وہپ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور حزب مخالف لیڈر کی تنخواہ اور بھتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز کو پاس کر دیا۔ عآپ حکومت کی تجویز کو مرکزی حکومت نے بھی اس سال مئی میں منظوری دے دی تھی، جس سے اس کو اسمبلی میں پیش کرنے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

Published: undefined

دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت کے وزیر قانون کیلاش گہلوت نے ایوان میں تنخواہ اضافہ سے متعلق پانچ ترمیمی بل کو پیش کیا جنھیں ایوان میں موجود اراکین اسمبلی نے اتفاق رائے سے پاس کر دیا۔ عآپ حکومت کا دعویٰ ہے کہ دہلی کے اراکین اسمبلی کی تنخواہ ملک میں سب سے کم ہے۔ اسمبلی سے تجویز کے پاس ہونے کے بعد دہلی کے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں 12 ہزار روپے سے 30 ہزار روپے ماہانہ تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر بھتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر تنخواہ موجودہ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 90 ہزار روپے ماہانہ ہو جائے گا۔

Published: undefined

عآپ حکومت نے گزشتہ سال اگست میں ہی تنخواہ بڑھانے کی تجویز مرکزی حکومت کے پاس بھیجی تھی، جسے مرکز نے اس سال مئی میں منظوری دی تھی۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر نے بھی گزشتہ مہینے اس تجویز کو منظوری دے دی تھی، جس سے بل کو اسمبلی میں پیش کرنے کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined