قومی خبریں

مارشلوں کی دوبارہ بھرتی سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کے خط کو عآپ حکومت قصداً نظر انداز کر رہی: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’کانگریس مثبت سیاست میں یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ دونوں عآپ اور بی جے پی اپنی سیاسی لڑائی کو درکنار کرتے ہوئے مارشلوں کی فوری طور پر تقرری کو یقینی بنائیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ آتشی اور دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

وزیر اعلیٰ آتشی اور دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو، تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ایک بار پھر عآپ حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے دفاعی رضاکاروں کی دوبارہ بھرتی سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر نے ایک خط وزیر اعلیٰ کو لکھا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے 24 اکتوبر کو یہ خط وزیر اعلیٰ کو لکھا تھا اور مارشلوں کی بھرتی کی اجازت دینے کے باوجود دہلی حکومت کے ذریعہ یکم نومبر تک کوئی کارروائی نہیں کرنا آتشی حکومت کی لاپرواہی کا ثبوت ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ مارشلوں کی بھرتی معاملہ پر سیاست کی نذر ہونے والے 2 روزہ اسمبلی اجلاس میں عام اتفاق رائے کے باوجود بی جے پی اور عام آدمی پارٹی اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی دہلی انتخاب قریب آنے کا انتظار کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ جب انتخاب قریب آئے گا تو مارشلوں کی تقرری کر اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہوگی۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ اپنے عہدہ سے مستعفیٰ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ایک ہی حکم پر 10 ہزار مارشلوں کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ اس کی دوبارہ بھرتی کرنے میں موجودہ آتشی حکومت پورے طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد کیجریوال نے کہا تھا کہ میں مارشلوں کی دوبارہ بھرتی کرواؤں گا، لیکن آتشی بھرتی کے معاملہ میں بالکل بھی حساس نظر نہیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے گھر پر مارشلوں کی بھرتی کے متعلق وزیر سوربھ بھاردواج کا ڈرامہ سبھی نے دیکھا تھا اور اسمبلی میں حزب مخالف کے کردار میں بی جے پی اراکین اسمبلی کا مارشلوں کی بھرتی میں عدم دلچسپی والی سیاست پوری دہلی نے دیکھی۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں فضائی آلودگی خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس مسئلہ سے نجات پانے کے لئے کوئی مناسب حل نکالے، تاکہ دہلی کی عوام سکون سے سانس لے سکیں۔ لیکن عام آدمی پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ دہلی والے سکون سے اچھی صحت کے ساتھ رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارشلوں کی تقرری پر حکومت کوئی عملی اقدام نہیں کر رہی ہے۔ دہلی حکومت فضائی آلودگی اور آبی آلودگی پر کنٹرول حاصل کرنے میں پورے طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ چھٹھ کے موقع پر لاکھوں عقیدت مند جمنا کے گندے پانی میں کیسے چھٹھ منائیں گے۔ حکومت کو چاہئے کے اس کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined