نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج عآپ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ راجدھانی میں عآپ آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے تیار ’وِنٹر ایکشن پلان‘ کو نافذ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی، سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، وزیر ماحولیات گوپال رائے کے ذریعہ لگاتار آلودگی کے پیش نظر روک تھام کے اعلان پوری طرح کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ پٹاخوں پر پابندی کا حکم بھی ناکام ثابت ہوا۔ عآپ کی ناکامیوں کے سبب راجدھانی گیس چیمبر میں تبدیل ہو گئی ہے۔ آج راجدھانی کا اوسط اے کیو آئی 361 کی سنگین سطح پر رہا۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے آتشی حکومت میں وزیر ماحولیات گوپال رائے کو آلودگی پر قابو پانے میں ہر سطح پر ناکام قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ آج آلودگی کے خلاف پانی چھڑکاؤ مہم کو آلودگی کنٹرول کی ناکام کڑی کا حصہ بنانے کے لیے لانچ کیا ہے، کیونکہ دو ہفتہ پہلے بھی انھوں نے ریڈ لائٹ آن، گاڑی آف منصوبہ لانچ کیا تھا جو پوری طرح سے ناکام ثابت ہوا۔
Published: undefined
دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ دیوالی کے بعد اے کیو آئی سطح بہت خراب زمرہ سے بھی زیادہ گر گیا ہے اور سی پی سی بی رپورٹ کے مطابق علاقہ میں زہریلے دھوئیں کی موٹی سطح چھا گئی ہے۔ دہلی کے بیشتر حصوں میں اے کیو آئی 400-300 کے درمیان رہا، جو لوگوں میں صحت کے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ پوری دہلی کے 24 ہاٹ اسپاٹ میں کہیں بھی 300 سے کم اے کیو آئی نظر نہیں آیا، جو آنے والے وقت میں دہلی والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ آنند وِہار میں اے کیو آئی 395، چاندنی چوک میں 395، سونیا وِہار میں 395، بوانا میں 392، جہانگیر پوری میں 390 اور نارتھ کیمپس میں اے کیو آئی 390 رہا۔
Published: undefined
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے مزید کہا کہ عآپ کی دہلی حکومت لوگوں کی صحت کے تئیں حساس نہیں ہے۔ دم گھونٹنے والی آلودگی کے سبب فضا میں پھیلی زہریلی ہوا کے سبب لوگوں کو سانس لینے، آنکھوں میں جلن اور گلے کی بیماری جیسے سنگین مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ 9 سال کیجریوال اور اب وزیر اعلیٰ آتشی نے لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ کیجریوال نے جیل سے ضمانت پر باہر آنے کے بعد ٹوٹی سڑکوں کا دورہ کر دعویٰ کیا تھا کہ دیوالی تک پوری دہلی میں سڑکیں بنا دیں گے، لیکن سڑکیں بھی جوں کی توں ہیں۔ اس وجہ سے راجدھانی میں گاڑیوں کے ساتھ سڑکوں سے اڑنے والی دھول کے سبب آلودگی بڑھ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined