احمد آباد: گجرات میں عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے 5 ایم ایل اے میں سے ایک بھوپیندر بھیانی نے آج اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بھیانی، جو جوناگڑھ ضلع کی ویساوادر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، نے صبح گاندھی نگر میں گجرات اسمبلی کے اسپیکر شنکر چودھری کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اپنے استعفے کے خط میں بھیانی نے کہا کہ وہ مقننہ سے استعفیٰ دے رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
Published: undefined
گجرات اسمبلی کے سکریٹری ڈی ایم پٹیل نے کہا کہ اسپیکر نے بھیانی کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ بھیانی پچھلے سال ریاستی انتخابات میں منتخب ہونے والے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے پانچ ایم ایل ایز میں سے ایک تھے۔ آپ کو بتا دیں کہ بھوپیندر الیکشن جیتنے کے تیسرے دن بی جے پی میں شامل ہونے والے تھے لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔
Published: undefined
یاد رہے کہ بھوپیندر 2022 کے انتخابات تک بی جے پی میں تھے۔ 14 سال تک بی جے پی میں رہنے کے بعد وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے اور الیکشن لڑنے کے بعد ایم ایل اے بن گئے۔ بھیانی نے انتخابات میں سابق ایم ایل اے ہرشد رباڈیا کو شکست دی تھی، جو کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
Published: undefined
بھیانی کے پارٹی چھوڑنے کے بعد اب گجرات میں عام آدمی پارٹی کے صرف 4 ایم ایل اے رہ گئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات میں 182 رکنی اسمبلی میں 156 نشستیں حاصل کر کے بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب عآپ کو گجرات میں اسمبلی انتخابات کے دوران کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز