عام آدمی پارٹی (عآپ) نے ہفتہ کو دہلی کے سبھی 70 اسمبلی حلقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے میئر کے انتخابات کو بار بار ملتوی کئے جانے کے خلاف احتجاج کے لئے پیدل مارچ نکالا ۔
Published: undefined
عآپ کے سینئر لیڈر درگیش پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی دہلی میں ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔ کارپوریشن میں 15 سال کی غلط حکمرانی سے پریشان جب عوام نے عام آدمی پارٹی کو اکثریت دی تو بی جے پی کو یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ اقتدار واپس کیسے حاصل کیا جائے۔ وہ کسی بھی قیمت پر کارپوریشن کو اپنے ماتحت رکھنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج آئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن بی جے پی عام آدمی پارٹی کو میئر نہیں بننے دے رہی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اب تک میئر کے انتخاب کے لیے دو بار ایوان کی میٹنگ ہو چکی ہے، لیکن بی جے پی بار بار ہنگامہ کر کے میئر کا انتخاب نہیں ہونے دے رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک اور عوام کے فیصلے کی توہین ہے۔ اس کی مخالفت میں عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی کے اسمبلی میں پد یاترا نکالی اور لوگوں کو بی جے پی کی غنڈہ گردی سے واقف کروایا۔
Published: undefined
عآپ لیڈر عادل احمد خان نے کہا کہ کارپوریشن پر گزشتہ 15 سالوں سے بی جے پی کی حکومت تھی۔ بی جے پی کی نااہلی سے تنگ آکر دہلی کے لوگوں نے اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت دی۔ بی جے پی کو دہلی کے لوگوں کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے اور عام آدمی پارٹی کو میئر بننے دینا چاہئے۔ بی جے پی دہلی کے دو کروڑ مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے اور جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ بی جے پی نہیں چاہتی کہ دہلی کچرے سے پاک ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined