قومی خبریں

مودی حکومت کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے: عآپ

حالیہ دنوں دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر ایک ڈرون اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ مشکوک بات ہے کہ آج تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مودی حکومت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی جاسوسی کرانے کا الزام لگایا۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر سوربھ بھردواج نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مودی حکومت دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے ذریعہ مسٹر کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے۔ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہرسادہ وردی میں پولیس اہلکار 24 گھنٹے گھوم رہے ہیں اور وہاں آنے جانے والوں پر نظر رکھ رہے ہیں۔ مسٹر بھاردواج نے کہا کہ راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اس سنگین معاملے پر دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو خط لکھا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا ایم پی کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا، ’’اس خط کے ذریعے ہم آپ کی توجہ ایک انتہائی سنگین معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں نے بڑے یقین اور محبت کے ساتھ اپنے بیٹے اروند کیجریوال کو تین بار دہلی کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ ایک مقبول عوامی لیڈر کی سیکورٹی میں وقتاً فوقتاً کوتاہی ہوتی رہی ہے اور کئی بار اروند کیجریوال پر حملہ بھی ہوا ہے۔ ریاستی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔ یہ افسوسناک ہے کہ دہلی والوں کو تو چھوڑیں، پولیس وزیر اعلیٰ کو بھی محفوظ نہیں رکھ پا رہی ہے۔ حالیہ دنوں دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر ایک ڈرون اڑتا ہوا دیکھا گیا۔ مشکوک بات ہے کہ آج تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

خط میں لکھا گیا ہے، 'پچھلے تین چار دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کچھ اہلکار 24 گھنٹے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر گھوم رہے ہیں۔ پوچھنے پر کہتے ہیں ہم اسپیشل ٹاسک پر ہیں۔ ایسا کون سا ٹاسک دہلی پولیس نے انہیں دیا ہے؟ کیا اب ان افسران کے ذریعہ سی ایم کیجریوال کی جاسوسی ہو رہی ہے؟ ہر ریاست کی پولیس اپنے وزیر اعلیٰ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ دہلی پولیس اپنے وزیر اعلیٰ کی جاسوسی کیوں کرا رہی ہے؟ کیا یہ سراسر غیر قانونی نہیں ہے؟"

Published: undefined

سوربھ  بھاردواج نے کہا، "یہ سوال اٹھتا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ کی جاسوسی کیوں کرا رہی ہے؟ یہ سوال پیدا ہوتا ہے اور معاملہ سنگین اس لئے ہو جاتا ہے، کیونکہ ہمارے اور مرکزی حکومت کے درمیان اختلافات جگ ظاہر ہیں۔ وزیر اعظم، وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سیاسی طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ عام آدمی پارٹی کو نمٹانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں دن رات جاسوسی کرنا سنگین سوالات پیدا کررہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined