قومی خبریں

عآپ ممبران اسمبلی کی نااہلی پر صدر کا فیصلہ متوقع

الیکشن کمیشن کی سفارش پر ہائی کورٹ نے اسٹے لگانے سے انکار کر دیا تھا ایسے حالات میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اس معاملہ پر حکم جاری کر سکتے ہیں۔

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس عآپ کے وہ ممبران اسمبلی الیکشن کمیشن نے جن کو نااہل قرار دئے جانے کی سفارش کی ہے

نئی دہلی : منفعت بخش عہدے کے معاملہ میں عآپ ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی الیکشن کمیشن کی سفارش اور ہائی کورٹ سے بھی کوئی راحت نہ ملنے کے بعد آج عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کی قسمت کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کی سفارش پر ہائی کورٹ نے اسٹے لگانے سے انکار کر دیا تھا ایسے حالات میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اس معاملہ پراپنا فیصلہ سنا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو الیکشن کمیشن نے عآپ کے 20 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش صدرجمہوری کے پاس بھیجی تھی۔ ان تمام اراکین اسمبلی پر منفعت بخش عہدہ (آفس آف فرافٹ) حاصل کرنے کا الزام ہے جنہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے پارلیمانی سکریٹری مقرر کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی سفارش کےخلاف عام آدمی پارٹی نے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی اور اسٹے لگانے کی گہار لگائی تھی لیکن ہائی کورٹ نے عآپ اراکین اسمبلی کو راحت دینے کے لئے کوئی بھی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Published: 20 Jan 2018, 11:31 AM IST

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت اب پیر کو ہوگی۔ ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جو سفارش صدر جمہوریہ کے پاس بھیجی ہیں اس پر کوئی بھی فیصلہ لینے کے لیے صدر جمہوریہ آزاد ہیں۔ بروز پیر الیکشن کمیشن عدالت کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کا جواب داخل کرے گی۔

الیکشن کمیشن کی سفارش کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ آخر میں جیت سچائی کی ہوتی ہے۔

لیکن اب جبکہ معاملہ صدر جمہوریہ کے زیر غور ہے تو عام آدمی پارٹی کے 20 ممبران اسمبلی کے لئے کیا فیصلہ سامنے آئے گا اس پرسبھی کی نگاہیں لگی ہوئی ہیں۔

Published: 20 Jan 2018, 11:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jan 2018, 11:31 AM IST