نئی دہلی: شیلی اوبرائے عام آدمی پارٹی کی میئر عہدے کی امیدوار ہوں گی۔ شیلی پٹیل نگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ 86 سے کونسلر ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے آج یہ اعلان کیا۔ آلِ محمد اقبال عام آدمی پارٹی کی طرف سے ڈپٹی میئر عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ محمد اقبال مٹیا محل کے وارڈ 76 سے کونسلر ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 250 میں سے 134 اور بی جے پی کو 104 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس طرح عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس 6 جنوری 2023 کو منعقد ہونا ہے۔ جس میں میئر اور ڈپٹی میئر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر کے انتخاب کے لیے اگر ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی کی جائے تو بھی عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ عام آدمی پارٹی کے پاس کل 151 ووٹ ہیں، جبکہ بی جے پی کے پاس 111 ووٹ ہی ہیں۔ میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے حوالہ سے تذبذب اس لئے نظر آ رہا تھا کیونکہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کونسلروں پر پارٹی کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ ایک طویل عرصے کے بعد حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان بہت کم فرق ہے۔ اس لیے توقع کی جا رہی تھی کہ بی جے پی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں الٹ پھیر کر سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز