نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر اکثریت کی امید لگائے بیٹھی عام آدمی پارٹی (عآپ) کو جمعہ کے روز اس وقت ایک اور جھٹکا لگا جب طویل عرصے سے ناراض چل رہیں چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔
Published: undefined
الکا لامبا نے ٹویٹر پر اپنے استعفی کی اطلاع دی۔ انہوں نے منگل کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے ہی ان کے آپ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ آپ کی رکنیت سے استعفی کی خبر رکن اسمبلی نے ،’’وقت آگیا ہے کہ آ کو گڈ بائ ‘بولوں اورپارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دوں۔گزشتہ سال کے سیاسی دورے میں کافی سیکھنےکو ملا۔سب کا شکریہ۔‘‘
Published: undefined
الکا لامبا کانگریس کے ساتھ پہلے بھی 20سال تک جڑی رہی تھیں اور 2013میں آپ میں شامل ہوئی تھیں۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ آپ کی ٹکر پر چاندنی چوک سے جیتیں تھیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلی نے اروند کیجریوال کے تقریبی رہے اور سابق وزیر کراول نگر سے رکن اسمبلی کپِل مشرا،بجواسن سے دیویندر سہراوت اورگانھی نگر سے کن اسمبلی انل واجپئی کے علاوہ کچھ اور رکن اسمبلی بھی آپ سےباغی ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
الکا لامبا کی آپ سے دوری گزشتہ ایک سال کے وقت میں اور گہری ہوگئی تھی جب پارٹی نے ایک تجویز پاس کرکے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ملے ملک کے سب سےبڑے اعزاز بھارتن رتن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز